آل کوئٹہ یونیورسٹیز / گرلز کالجز روپ اسکپنگ چیمپین شپ اختتام پذیر
کوئٹہ:(پ ر)بلوچستان روپ اسکپنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل کے تعاون سے فرسٹ ویمن گیمز کے حوالے سے آل کوئٹہ گرلز یونیورسٹیز٫ کالجز دو روزہ اوپن روپ اسکپنگ چیمپین شپ کا انعقاد کیا گیا تھا، تقریب کی مہمان خصوصی جوائنٹ ڈائریکٹر کالجز سعیدہ نیاز تھی، انکے ہمراہ کواری کالج کی پرنسپل صباحت عظمت, یونیسف پروگرام کوارڈینیٹر راشد عباس, بلوچستان روپ اسکپنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید طیب شاہ تھے، تقریب میں مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کی طالبات نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جس پر حاضرین نے تالیاں بجا کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ ڈائریکٹر کالجز سعیدہ نیاز کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی خواتین میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بس مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے، بلوچستان ویمن گیمز کا انعقاد خوش آئند ہے، بلوچستان میں ایسے مقابلے مستقبل میں بھی ہونے چائیں ہیں, روپ اسکپنگ ایسی گیم ہے جو ہر کھلاڑی اپنے فٹنس اور سٹیمینا کے لیے کھیلتا ہے, اس گیم کو ویمن گیمز میں ڈالنے پر سیکرٹری کھیل درا بلوچ اور بالخصوص اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹیویٹیز آصف لانگو کے مشکور ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے مستقبل میں ایسے ایونٹ کا انعقاد کالجز میں کرواتے رہیں گے، بلوچستان کی خواتین نے ثابت کر دیا کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں، خواتین تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی آگے آرہی ہیں، مقابلوں کی سنگلز کیٹگری میں کواری کالج نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سیٹلائٹ ٹاؤن گرلز کالج کی دوسری پوزیشن, تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں اور افیشلز میں گولڈ میڈل اور سونیئر تقسیم کیے، جبکہ کھلاڑیوں کے لیے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا وومن گیم کی اختتامی تقریب ایک جون کو ایوب سپورٹس کمپلیکس منعقد ہوگی۔۔