جیکب آباد کے ایم سی ایچ سینٹر میں مبینہ غلط انجیکشن کے باعث خاتون زندگی کی با زی ہا ر گئی

0 5

جیکب آباد کے ایم سی ایچ سینٹر میں مبینہ غلط انجیکشن کے باعث خاتون زندگی کی با زی ہا ر گئی ،ورثاء کا نعش رکھ کر اسپتال میں احتجاج، مقدمہ درج کر نے کا مطا لبہ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے جعفر آباد محلہ میں قائم ایم سی ایچ سینٹر میں مبینہ غلط انجیکشن لگنے سے حاملہ عورت ناز خاتون فوت ہو گئی قصبہ شیر خان جکھرانی کی رہائشی عورت کو ایم سی ایچ سینٹر جعفر آباد میں داخل کیا گیا تھاعورت کے ورثاء نے مدر اینڈ چائیلڈ کئیر سینٹر کے سامنے اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سخت نعریبازی کی اس موقع پر عورت کے شوہر منظور جکھرانی اور دیگر نے کہا کہ لیڈی ڈاکٹر کے غلط انجیکشن لگایا تو نازخاتوں کی طبعیت بگڑ گئی جس پر نازخاتوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا اسپتال پہنچے تو وہاں حاملہ عورت نے دم توڑ دیا مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سنگین لاپروہی کی مرتکب ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کی جائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.