کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ
کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوموں سے عوامی نیشنل پارٹی کی ملکی سیاست بارے بیانیہ اور قبائلی اضلاع میں منعقدہ انتخابات میں حصہ داری منظور نہیں سرتاج خان کی شہادت کے ذمہ دارنامعلوم ہے جسکا ہم سب کو معلوم ہے پارٹی قیادت راہ راست اور بر حق موقف سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی اور نہ ہی میدان لاڈلوں کیلئے کھلا چھوڑے گی پشاور سٹی صدر سرتاج خان شہید کی شہادت قومی تحریک کیلئے باعث قوت ثابت ہوگی سلیکٹڈ وفاقی اور پشتونخوا حکومتیں دھشت گردوں کو گرفتار نہیں کرسکتے پارٹی سرتاج خان کی سیاسی اور تنظیمی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے یہاں باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی جب بھی میدان عمل میں نکلتی ہے تو انکا راستہ روکنے کی کوششیں تیز تر کردی جاتی ہے اور ڈیتھ سکواڈ کو دوبارہ فعال بنا یاجاتاہے پشاور سٹی کے صدر سرتاج خان کی شہادت سے پتہ چلتاہے کہ پارٹی کی ملکی سیاست بارے بیانیہ بہت سوں کو منظور نہیں اور پارٹی کو دیوار سے لگانے کی آزمودہ حربے استعمال ہونے لگے قبائلی اضلاع میں انتخابات سر پر ہے گزشتہ روز وزیرستان میں پارٹی کے انتخابی دفتر پر چھاپہ اور وہاں موجود کارکنوں کو زدوکوب کرنا اسی سلسلے کی کڑی ہے عوام کو پارٹی سے دور رکھنے اور لاڈلوں کو نوازنے کیلئے حالات کا رخ ڈر اور خوف کی طرف موڑا جارہاہے بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کسی صورت میدان کھلا نہیں چھوڑے گی اور پارٹی نئے اضلاع کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی پشاور سٹی صدر سرتاج خان کی شہادت قومی تحریک کے لئے باعث قوت ثابت ہوگی اس سے پہلے پشاور ہی میں سنئر وزیر بشیر بلور ضلع پشاور کے صدرملک مشتاق ہارون بلور اور اب پشاور سٹی کے صدر سرتاج خان کو شہید کیا گیا پارٹی ان سمیت ھزاروں شہدا کی امانت ہے اور یہںی صفت پارٹی کو دوسروں کے مقابلے ممتاز رکھتی ہے بیان میں سرتاج خان شہید کے لواحقین اور پارٹی کارکنوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالی شہید کو اعلی درجات جنت الفردوس میں جگہ اورپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔