کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کے اعزاز میںنیشنل پریس کلب اسلام آباد نے عشائیہ دیا

0 252

کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کے اعزاز میںنیشنل پریس کلب اسلام آباد نے عشائیہ دیا عشائیہ میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافی کثیر تعداد میں شریک ہوئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بی این پی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کے اعزاز میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی جانب سے عشائیہ دیا گیا عشائیہ میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ،نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سیکرٹری انور رضا ، لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر صحافی بلال ڈار سمیت دیگر عہدیداروں اور صحافی بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔ اس موقع پر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے ملکی سیاسی صورتحال سمیت بلوچستان کے اجتماعی مسائل سے متعلق سیر حاصل گفتگو کی بی این پی کے مرکزی رہنماء نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے عہدیداروں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.