موجودہ حکومت نے مافیا کو خوش کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات میں بے تحاشااضافہ کردیا ، حکومت اپنی ناکامی کو تسلیم کرکے کرسی خالی کردے ، ملک سکندر خان ایڈووکیٹ
او ستہ محمد: جمعیت علماء اسلام کے سابق صوبائی جنرل سکرٹری و اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مافیا کو خوش کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات میں بے تحاشااضافہ کردیا ، حکومت اپنی ناکامی کو تسلیم کرکے کرسی خالی کردے ، عوام کوتمام بنیادی سہولت دینے کے بجائے نت نئے طریقوں سے ان کے مشکلات میں اضافہ کیا جارہا ہے، موجودہ بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے جس کو مستردکرتے ہیں ، صوبائی بجٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے حلقوں کو مکمل طورپر نظر انداز کیا گیا ہے صوبائی حکومت خود تک محدود ہوکررہ گئی ہے عوام کے مشکلات سے ان کو کوئی سروکار نہیں ، جمعیت علماء اسلام اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی عوام کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کر رہی ہیں، موجودہ حکومت کو من مانی سے نہیں روکا گیا تو ملک کے حالات مزید خراب سے خراب ترہوتے جائینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام ضلع جعفرآبادکے سابق جنرل سیکرٹری میر جمعہ خان نیچاری اور اوستہ محمد پریس کلب کے انفارمیشن سیکرٹری محمد رفیق پندرانی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کو علاقائی مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی صوبے کے تمام اضلاع کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے عوام کے مسائل کے حل کیلئے جمعیت علماء اسلام کا کردار سب کے سامنے عیاں ہے حکومت نے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رکھا ہے اب بھی وقت ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کو روکا جا ئے ورنہ ملک کے حالات مزید ابتر ہونے لگیں گے اوراب بھی ملک کوکافی خطرات لائق ہیں ۔ جمعیت علماء اسلام عوام دشمن حکومت کے سامنے دیوار بن کر کھڑی ہیں حکومت کو مزید من مانی کر کے عوام کے مشکلات میں اضافے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ مافیا کو خوش کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رواتوں رات ہوشربا اضافہ کیا گیاعوام پہلے سے مہنگائی،بے روزگاری،اور لاک ڈائون سے متاثر ہیں غریب،دیہاڑی دار طبقہ پہلے سے ذہنی مریض ہوکر خود کشیوں پر مجبور ہیں لیکن حکومت اپنی ناکامی کو تسلیم کرنے کی بجائے عوام دوست ہونے کا بین بجا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں اپوزشن جماعتوں کے حلقوں کو مکمل طورپر نظر انداز کیا گیا اور اپنے حلقوں میں چند من پسند علاقوں کو نوازا جارہا ہے جس کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ ان کاکہناتھا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ عوام کی خدمات کو ترجیح دی ہے اور عوام کے ساتھ ہونے والے ہرقسم کی انصافیوں کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہے عوام آج حکومت کو ان کے وعدے یاد دلا رہی ہے جو اقتدار سے پہلے کہتے تھے کہ حکومت اپنے کئے وعدوں کے بر عکس عوام کو سہولت فراہم کرنے کے بجائے ان کے مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔ جمعیت علماء اسلام حکومت کے سامنے لوہے کی دیوار بن کر کھڑی ہے عوام کے ساتھ مزید ظلم و ستم ہرگز برداشت نہیںکیا جائے گا عوام صبروتحمل کامظاہرہ کریں حکومت کا بسترہ بوریاگول ہونے والاہے کیونکہ شیخ چلی کے قصے کہانیاں اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکے ہیں اب عوام میں مزید جھوٹ اور افسانے سننے کی سکت نہیں ہے اب ہر ذی شعورکے صبرکا پیمانہ لبریزہوچکا ہے دو سالوں میں عمران نیازی نے جوفصل بویاتھااب وہ ان کوکاٹنے کیلئے تیاری کریں۔