پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کردی

0 136

کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کردی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق اندرون ملک پروازوں کے کرائے میں ساڑھے چار ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور دیگرشہروں کا یکطرفہ کرایہ 12 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لئے کرایوں میں کمی کی گئی ہے جس پر عمل درآمد بھی شروع ہوگیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ حکومت سے مشاورت کے بعد تمام ایئرلائنز نے کرائے عوام کی سہولت کی خاطر برابر رکھے ہیں۔ کرایوں کے اعلان کا مقصد اس امر کا سدباب ہے کہ کوئی اضافی کرائے وصول نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کی بکنگ براہ راست پی آئی اے کے دفاتر یا ویب سائٹ سے باآسانی حاصل کی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قومی ایئر لائن (پی ا?ئی اے) نے خصوصی پروازوں پر زائد کرایوں کے معاملے کے حوالے سے وضاحت پیش کی تھی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.