پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج

0 175

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے مقدمے میں انسداد دہشتگردی، ایکسپلوزو ایکٹ اور قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کیا گیا جس میں ملزمان سے ملنے والی سب مشین گنز کے نمبرز بھی درج ہیں جب کہ ایف ا?ئی ا?ر میں اسٹاک ایکسچینج سے قبضے لیے گئے دو موبائل فونز کا بھی اندارج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق قبضے میں لیے گئے موبائل فونز میں سے ایک موبائل فون اینڈرائڈ جب کہ ایک سادہ موبائل تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.