لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ خامیوں سے بھرپور ،سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے،فوادچوہدری

0 141

لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ خامیوں سے بھرپور ،سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے،فوادچوہدری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں بہت سی خامیاں ہیں ،فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ

 

ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہی لیکن جو حل دیا گیا ہے اس کے

 

نتیجے میں بحران ختم نہیں ہو گا، اس فیصلے میں کئی خامیاں ہیں لیگل کمیٹی کی میٹنگ بلا لی ہے ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامیوں کو لے کر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.