ملک اس وقت آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسا ہوا ہےم،ٹی ایل آئی
کوئٹہ(پ ر )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،مولانا سید ثاقب شاہ بخاری،مولانا عبدالمطلب ساسولی،مولانا شعیب آحمد جلالی،مولانا شاہ فیصل کرد،مولانا محمد عمران شاہوانی،مولانا محمد اعجاز قادری،مولانا محمد اسامہ جلالی،مولانا باسط علی قادری،مولانا عبدالنبی نقشبندی،مولانا محسن ر ضا،ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلاشبہ پاکستان اس وقت آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسا ہوا ہے جس سے مہنگائی کا عذاب آیا ہے۔یقینا پاکستانی معیشت مشکل حلات سے دوچار ہے آئے روز مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے،اگر دیکھا
جائے تو پہلے ہی عوام اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں،عوام تو اکہتر سالوں سے قربانیاں دیتی ہی چلی آرہی ہے،مگر حکومت کو ایسی حکومت عملی اپنانا چاہئے کہ غریبوں پر اس کا بوجھ کم پڑے۔تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی نے کہا ہے کہ پاکستان میں وسائل اور باصلاحیت افراد کی کمی نہیں ہے،تجارت،معیشت،سیاست،سفارتکاری اور صحافت تمام شعبوں میں قابل افراد موجود ہیں،اللہ تعالی نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے ریکوڈیک میں اربوں ڈالر کا خزانہ دفن ہے لیکن ابھی تک ہم نے اس سے ایک پائی نہیں کمائی الٹا مقدموں پر اربوں روپے ضائع کردئیے گئے۔
doxycycline alcohol interaction Filariae of raccoons from southeast Georgia.