فوت شدھ ملازمین کے لواحقین کے گزر بسر کیلئے طریقہ کار بنائینگے،جان محمد جمالی

0 288

فوت شدھ ملازمین کے لواحقین کے گزر بسر کیلئے طریقہ کار بنائینگے،جان محمد جمالی

کوئٹہ(خ ن)قائم مقام گور نر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ اسمبلی سیکرٹریٹ کا عملہ قانون سازی اور امور چلانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے انکے تمام جائز مطالبات کو حل کیا جائےگا، اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کے لئے زمین کی الاٹمنٹ کے لئے چیف سیکرٹری سے رابطہ کرونگا، فوت شدھ ملازمین کے لواحقین کے گزر بسر کے لئے طریقہ کار بنائیں گے، اسمبلی ملازمین محنت اور جانفشانی سے اپنے امور کی سرانجام دہی جاری رکھیں ، یہ بات انہوں نے

 

جمعرات کو بلوچستان اسمبلی و ایم پی اے ہاسٹل آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر قائم مقام اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے نومنتخب کابینہ کے صدر میرظفر رند، جنرل سیکرٹری سلیمان شاہ حریفال سمیت کابینہ کے دیگر اراکین سے انکے عہدوں کا حلف لیا، تقریب میں صوبائی وزراءو اراکین اسمبلی میر ضیاءلانگو، محمد خان لہڑی، نوابزادہ گہرام بگٹی، بشریٰ رند، ڈاکٹر ربابہ بلیدی، ملک نصیر احمد شاہوانی، نصر اللہ زیرے، حاجی نواز کاکڑ، سید عزیز اللہ، یونس عزیز زہری ، مولوی نور اللہ، بانو خلیل، شکیلہ نوید دہوار ، سیکرٹری اسمبلی طاہرشاہ کاکڑ بھی موجود تھے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.