ضرورت کے مطابق فیڈرز کو بجلی فراہم کی جارہی ہے،محمد الیاس کبزئی
خضدار(خ ن)خضدار میں ضلعی انتظامیہ، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی، جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی، مال مویشی بیوپاری اور سرکاری محکمہ جات کے آفیسرز اور پولیس کی مشترکہ گول میز کانفرنس منعقد ہوئی۔خضدار شہرکے تمام چیدہ چیدہ مسائل زیر ِ بحث آئے، اور تجاویز کے روشنی میں فیصلہ کیا گیاکہ خضدار سے باہر گندم لیجانے پر پابندی برقرار رہے گی جب کہ عید قربانی کے موقع پر مال مویشی کے خرید فروخت پر مالداروں کو کاروبار میں خصوصی رعایت دی جائیگی۔ ع
ید قربانی کے موقع پر خضدار میں صفائی کے موثر نظام قائم کرنے، ٹریفک کے نظام کو بحال کرنے اور قیامِ امن کو برقرار رکھاجائیگا، خضدار میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی، بجلی سمیت دیگر مسائل میں کمی لائی جائے گی۔ گول میز کانفرنس کی صدار ت ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کررہے تھے جب کہ اجلاس میں ایس ایس پی خضدار سید جاوید اقبال غرشین بھی شریک رہے۔ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالحمید بلوچ جنرل سیکریٹری بشیراحمد جتک شفیق الرحمان ساسولی عبدالنبی بلوچ مولانا محمد صدیق مینگل حافظ حمیداللہ مینگل سید سمیع شاہ حاجی محمد اقبال لانگو سجاد زیب بلوچ محمداشرف مینگل یونس گنگو مولانا عبدالغفور کرخی ریاض احمد شاہوانی شیر احمد قمبرانی عید محمد ایڈوکیٹ عبدالوہاب غلامانی مولانا عبدالباسط شاہوانی۔ جب کہ مختلف محکمہ جات کے آفیسرز کیسکو آپریشن خضدار ایگزیکٹو بنگل خان مری ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک خضدار ڈاکٹر محمد انور زہری ایکسئین پی ایچ ای خضدار انجینئ
ر ثاقب فیض بلوچ میونسپل کارپوریشن خضدار کے انجینئر ہدایت اللہ زہری ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال خضدار ڈاکٹر سعید احمد شاہوانی ایس ڈی او کیسکو آپریشن خضدار ون عبدالباسط بنگلزئی ایس ڈی او کیسکو آپریشن خضدار ٹو عنایت اللہ میروانی ڈی سی خضدار کے سینئر اسٹاف آفیسر محمد مراد گزوزئی و دیگر نے شرکت کی۔کانفرنس میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے عہدیدار و ممبران نے خضدار شہر میں عوام کو درپیش مسائل پر تفصیل کے ساتھ زیر حاصل بحث کی اور اپنے تجاویز پیش کیئے۔ کانفرنس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت اور ٹیچنگ ہسپتال خضدار سے متعلق مسائل بیان کیئے اوراپنے تجاویز پیش کیئے خضدار سے گندم کی نقل و حمل اور مال مویشی کی خضدار ضلع سے باہر تجارت کے حوالے سے اپنے تجاویز دیئے۔اس موقع پر ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال خضدار ڈاکٹر سعیداحمد شاہوانی نے ہسپتال میں درپیش مسائل اور پانی کی قلت کے حوالے سے شرکائ کو بریفنگ دی۔ کیسکو خضدار کے یگزیکٹو آفیسر بنگل خان مری نے ملکی سطح پر بجلی کی قلت کے حوالے سے شرکائ کو آگاہ کیا اور کہاکہ ضرورت کے مطابق فیڈرز کو بجلی فراہم کی جارہی ہے واٹر سپلائی
اسکیم پوائنٹس پر بجلی مسلسل فراہم کی جارہی ہے تاکہ پانی کے حصول میں شہریوں کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے شرکاءنے تجویز پیش کی کہ خضدار میں گلہ بانی سے وابستہ لوگ انتہائی غریب ہوتے ہیں اور وہ عید قربانی کے لئے اپنی جانور پالتے ہیں تاکہ انہیں فروخت کرکے کچھ پیسہ کماسکیں جب مال مویشی کی تجارت پر پابندی ہوگی تو ان کے روزگار میں کمی واقع ہوگی لہذا مال مویشی باہر لیجانے کی اجازت دی جائے۔ضلعی انتظامیہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کی تجاویزکی روشنی میں فیصلہ کن گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عید قربانی کے موقع پر خضدار میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائیگا اور جانوروں کے فضلے کو بروقت ٹھکانے لگانے اور اس موقع پر ٹریفک کے نظام کو مذید موثر بنانے کے لئے موثر اقدامات کیئے جائیں گے۔ شرکاءکانفرنس کی تجاویز کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر خضدار نے فیصلہ کیا کہ مال مویشی کی خرید و فروخت اور ضلع سے باہر تجارت میں نرمی کی جائیگی تاکہ مالداروں کے روزگار میں کمی آسکے خضدار سے گندم کی نقل وحمل پر پابندی ہے
اور اس سلسلے میں ضلع سے باہر گندم لیجانے پر پابندی عائد ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ خضدار میں عوام کو درپیش پانی کے مسائل کے لئے وسیع بنیادوں پر ماسٹر پلان بنایا جارہاہے اس سلسلے میں پی ایچ ای آفیسرز کی مشاورت سے شہر کو پانی کی فراہمی کے لئے اقدامات کیئے جائیں گے ٹینکرپانی کی ریٹ مقرر کی گئی ہے اوراس سلسلے میں میں شہریوں کو مذید سہولیات کے اسباب پیدا کیئے جائیں گے ان کا کہنا تھاکہ خضدار میں ٹیچنگ ہسپتال میں عوام کو علاج و معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لئے دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے اقدامات کیئے جائیں گے ٹیچنگ ہسپتال سے متعلق عوام کی شکایات دور کردی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھاکہ ہماری کوشش ہے کہ مسائل جلد حل ہوسکیں اس کے لئے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مل کر نتائج خیز اقدامات کیئے جائیں گے اورعوامی مسائل پر اجلاس کانفرنس آئندہ بھی وقتاًفوقتاً بلائے جائیں گے تاکہ بروقت مسائل حل ہوسکیں اور عوام تک خوشحالی کے ثمرت پہنچ سکیں۔