نوشکی: دہشتگرد حملے میں غفلت، 5 لیویز اہلکار برطرف

0 34

نوشکی: دہشتگرد حملے میں غفلت، 5 لیویز اہلکار برطرف

کوئٹہ( محب ترین سے )ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی کی سخت ہدایت پر نوشکی میں پانچ لیویز اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا نوشکی کے علاقے کیشنگی میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی، جس پر عمل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نوشکی نے پانچ اہلکاروں کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا۔یہ فیصلہ بلوچستان لیویز فورس ڈسپلنری رولز 2015 کے تحت کیا گیا۔ برطرف کیے گئے اہلکاروں نے حملے کے وقت غفلت، بزدلی اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جو کہ ایک سنگین سیکیورٹی کوتاہی شمار کی گئی۔برطرف اہلکاروں کی تفصیل محمد خان رسالدار،

شوکت علی ولد محمد اعظم سپاہی، سراج احمد ولد نور احمد سپاہی، محمد طیب ولد عبد الحمید سپاہی ، اور محمد نعیم ولد عبد الرحمن سپاہی ہیں واضح رہے کہ نوشکی کے علاقے کیشنگی میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کرتے ہوئے سرکاری اسلحہ قبضے میں لے لیا اور ایک گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔ لیویز اہلکار حملے کے وقت مزاحمت نہ کر سکے، جس پر یہ سخت تادیبی اقدام اٹھایا گیا۔ڈپٹی کمشنر نوشکی نے یقین دہانی کرائی کہ سیکیورٹی اداروں میں غفلت اور غیر ذمہ داری برداشت نہیں کی جائے گی اور لیویز فورس کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اصلاحات پر عمل جاری ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.