سینیٹر عباس آفریدی قومی سیاست کا اثاثہ تھے،میر سرفراز بگٹی

0 40

)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سینیٹر عباس خان آفریدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ملک و قوم کا عظیم سرمایہ قرار دیا ہے۔ پیر کے روز وزیر اعلی نے اسلام آباد میں آفریدی ہاس جا کر بزرگ سیاسی رہنما حاجی شمیم خان آفریدی سے ان کے فرزند کے انتقال پر تعزیت کی۔وزیر اعلی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ سینیٹر عباس آفریدی کی ملک و ملت کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ وہ ایک فعال، زیرک اور قوم دوست سیاستدان تھے جنہوں نے ہمیشہ قبائلی عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی اور ان کی نمائندگی کا حق ادا کیا۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مرحوم سینیٹر نے پارلیمان میں اپنی تقاریر، قانون سازی اور عوامی مقف کے ذریعے قومی وحدت، جمہوری روایات اور اتفاقِ رائے کو فروغ دیا۔ ان کا کردار نوجوان سیاستدانوں کے لیے ایک مشعل راہ ہے۔وزیر اعلی بلوچستان نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ اور بلوچستان کے عوام آفریدی خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.