زیارت عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ہمارا بیانیہ پشتونوں کا قومی بیانیہ ہے ہم حکومت میں ہو ںیا اپوزیشن میں بیانیہ کبھی تبدیل نہیں ہوا نہ کبھی تبدیل ہوگا

0 120

زیارت عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ہمارا بیانیہ پشتونوں کا قومی بیانیہ ہے ہم حکومت میں ہو ںیا اپوزیشن میں بیانیہ کبھی تبدیل نہیں ہوا نہ کبھی تبدیل ہوگا ، ہم پشتونوں کے لئے امن ،علم ، روزگار ، ترقی اورخوشحالی چاہتے ہیں ،منظم اور فعال تنظیم کے بغیر جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوسکتی ہے اور نہ ہی درپیش مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے ، فخر افغان باچاخان نے پشتونوں کو جدید سائنسی بنیادوں پر استوار تنظیم سے روشناس کرایا ، جمہوریت صرف دعوں اور وعدوں سے نہیںآتی بلکہ اسے پہلے اپنی ذات پر لاگو کرنا ہوتا ہے اس کے بعد آپ معاشرے میں جمہوریت کامطالبہ کرسکتے ہیں ، اے این پی کا ہر کارکن اپنی ذات میں ایک تنظیم ہے اس تنظیم کی آبیاری پشتونوں نے اپنے سروں کی بازی لگا کر کی ہے ،ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و صوبائی پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی ، صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا، ضلع زیارت کے صدر سردار فرید اللہ دمڑ ، جنرل سیکرٹری میر عالم افغان نے ڈسٹرکٹ کونسل ہال زیارت میں منعقدہ ضلعی کنونشن کے بند سیشن اور نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سوال و جواب کاسیشن بھی ہوا جس کے دوران پارٹی ذمہ دار ان اور کارکنوں نے صوبائی قائدین سے سوالات کئے اے این پی کے رہنماں نے اپنے خطاب اور مختلف سوالو ں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پشتون دنیا کی پرامن ترین قوم ہے جس نے ہمیشہ علم ، ترقی اور امن کے لئے نہ صرف اپنا کردار ادا کیا ہے بلکہ اس راستے میں کافی قربانیاں بھی دیں بدقسمتی سے پشتونوں کے مسائل کے حل کے لئے نہ تو حکمرانوں نے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور نہ ہی مذہب ، قوم اور سرزمین کے نام پر ووٹ لے کراقتدار تک رسائی حاصل کرنے والوں نے اپنا کردارادا کیا واحد جماعت عوامی نیشنل پارٹی ہے جس کا بیانیہ حکومت اور اپوزیشن میں ایک رہتا ہے اور وہ بیانیہ علم ، ترقی ، امن اور خوشحالی کا بیانیہ ہے ہم پشتونوں کے لئے امن ،علم ، روزگار ، ترقی اورخوشحالی چاہتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ملک کی تمام اکائیوں کو ان کے حقو ق دیئے جائیں ان کے مابین انصاف اور برابری کا معاملہ ہو ان کے وسائل پر ان کا حق اختیار ہو اور ملک میں جمہوریت و جمہوری ادارے مضبوط ہوں وقت نے ثابت کیا ہے کہ ہمارے صوبے ، ملک اور مجموعی طو رپر پورے خطے کے حوالے سے ہمارے اکابرین کا موقف بالکل سچا اور حق پر مبنی تھا اگر شروع دن سے ہمارے اکابرین کی باتوں کو تسلیم کیا جاتا تو شاید آج خطے کے حالات کچھ اور ہوتے انہوںنے کہا کہ فخر افغان باچاخان اور انکے رفقاکو اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوںنے پشتونوں کو جدید سائنسی بنیادوں پر استوار تنظیم سے آشنا کیا تنظیم کے بغیر کوئی بھی قوم یا انسانوں کاکوئی بھی گروہ اپنے مسائل حل کراسکتا ہے اور نہ ہی اپنے حقوق منواسکتا ہے انہوںنے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے عام کارکن سے لے کر اعلی قیادت تک سب پشتون اولس کو جوابدہ ہیںہم اپنے عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے انہوںنے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی مزید فعالیت اور تنظیمی امور کے لئے اپنا مزید کردار ادا کریں اور قیادت کے شانہ بشانہ پشتونوں کے مسائل کے حل کے لئے اپنا فعال کردار ادا کریں ۔انہوںنے ضلعی کنونشن کے انعقاد اور کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت پرضلعی عہدیداران و اراکین اور علاقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے پارٹی پر جس اعتماد کااظہار کیا ہے پارٹی اسے کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچائے گی ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.