سری لنکا نے بھارت کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

0 9

کولمبو (ویب ڈیسک)سری لنکا نے اپنی 24 ویں سالگرہ منانے والے اسپنر وینیندو ہسارنگا کی 4 وکٹوں کی شان دار کارکردگی کے باعث بھارت کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔بھارت کی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز اور کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما کے بغیر سری لنکا کے دورے پر آخری ٹی ٹوئنٹی میں بدترین

شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے کپتان شیکھر دھون نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو سری لنکا کے باؤلرز کے سامنے ان کے بلے باز بری طرح ناکام ہوئے۔کپتان شیکھر دھون پہلے اوور کی گیند پر چمیرا کے ہاتھوں صفر پر آؤٹ ہوئے تو مینڈس نے دیودت پاڈیکل کو چوتھے اوور میں 23 کے مجموعے پر پویلین بھیج دیا۔وینیدو ہسارنگا ڈی سلوا نے سنجو سیمسن کو کھاتہ کھولنے کی اجازت نہیں دی، وینیدو ہسارنگا نے رتوراج گیکوید کو 25 کے مجموعے پر پویلین کی راہ دکھائی، جو 14 رنز بنا سکے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.