انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 اگست سے شروع ہوگا

0 35

لندن(ویب ڈیسک)انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 4 اگست سے ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی کرکٹ آئندہ اپنے دورہ انگلینڈکے دوران میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں

کی سیریز کھیلے گی جو 4 اگست سے شروع ہوگی۔ شیڈول کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 سے 8 اگست تک ناٹنگھم، دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 اگست تک لارڈز، لندن، تیسرا ٹیسٹ 25 سے 29 اگست تک لیڈز، چوتھا ٹیسٹ میچ 2سے 6 ستمبر تک لندن جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 10سے 14 ستمبر تک مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم جو روٹ کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کرینگے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.