حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے ، عمران خان

0 12

اسلام آباد (ویب ڈسیک)پاکستان کے تمام بڑے چیمبرز آف کامرس کا حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوںپر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکومت و کاروباری برادری کا مشاورت سے ٹیکس ریونیو بڑھانے کی حکمتِ عملی مرتب کرنے پر اتفاق کیا ہے

۔ جمعہ کو وزیرِ اعظم عمران خان سے ملک کے بڑے چیمبرز آف کامرس کے صدور نے ملاقات کی ۔ملاقات میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کے ساتھ ساتھ کراچی، لاہور، سرحد، کوئٹہ، گجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، گجرات، ملتان، سرگودھا، گوادر، اسلام آباد اور راوالپنڈی کے چیمبرز کے صدور اور نائب صدور شامل تھے ۔

اجلاس میں شرکاء نے وزیرِ اعظم اور انکی معاشی ٹیم کو کرونا وباء کے باوجود ملک میں کامیاب معاشی پالیسیوں کی بدولت تقریباً 4 فی صد جی ڈی پی گروتھ، بڑی پیمانے کی پیداوار میں میں 15 فی صد تک کے اضافے، بر آمدی صنعت کیلئے سہولیات اور رکاوٹوں کے تدارک، سٹیٹ بنک کے درمیانے اور چھوٹے پیمانے کی صنعت کیلئے مراعات شامل ہیں اور کاروباری برادری کو ازبکستان کی تجارتی استعداد سے مستفید ہونے کیلئے ان کو ہمراہ رکھنے پر خراجِ تحسین پیش کیا اسکے علاوہ ٹیکس ریونیو اور برآمدات و بیرونِ ملک سے ترسیلاتِ زر میں اضافے پر وزیرِ اعظم کو مبارکباد پیش کی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.