پاکستانی قیادت افغانستان میں امن کی خواہاں ہے، افغانستان بارے ہماری پالیسی واضح ہے، فواد چوہدری

0 3

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت افغانستان میں امن کی خواہاں ہے، افغانستان کے بارے میں ہماری پالیسی واضح ہے، ہم افغانستان میں کسی ایک گروپ کی حمایت یا اسے مضبوط نہیں کر رہے بلکہ ایک ایسا ماحول تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں افغانستان کے تمام گروپس آپس میں مل بیٹھ کر متفقہ حکومت تشکیل دے سکیں، ہم خطے میں اقتصادی و تجارتی روابط کو فروغ دینا چاہتے ہیں،

وسطی ایشیائی ریاستوں تک رسائی کا انحصار مستحکم افغانستان پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک افغان یوتھ فورم کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ افغانستان کے بارے میں پاکستان کی پالیسی واضح ہے، ہم افغانستان میں کسی ایک گروپ کی حمایت یا اسے مضبوط نہیں کر رہے بلکہ ایک ایسا ماحول تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں افغانستان کے تمام گروپس آپس میں مل بیٹھ کر متفقہ حکومت تشکیل دے سکیں۔ یہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے افغانستان میں مستحکم حکومت اور پرامن معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.