پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، صادق سنجرانی

0 5

اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی جسمیں مکران ڈویژن اورگوادر کو ایران کی جانب سے بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں سینیٹرکہدہ بابر بھی شریک تھے ،چیئرمین سینیٹ نے ایران حکومت کا گوادر اور مکران ڈویژن کی بجلی بحال کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ بجلی کی بندش سے علاقے کے عوام کو مشکلات کا سامنا تھا ،ایران

کی جانب سے بجلی بحالی سے عوام کو ریلیف ملا ہے۔سینیٹر کہدہ بابر نے بھی اس سلسلے میں چیئرمین سینیٹ اور ایران کے سفیر کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ سینیٹر کہدہ بابر نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کی ذاتی کوششوں سے مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملی،ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیئرمین سینٹ نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان بین الاقوامی سطح پر تعاون قابل تعریف ہے،پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تعلقات کو سیاسی، سماجی اور اقتصادی سطح پر مزید مستحکم کیا جائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.