وائٹ ہاؤس نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات مثبت رہی،مشیر قومی سلامتی معید یوسف
اسلام آباد (ویب ڈسیک)وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ ان کی واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کے ساتھ مثبت ملاقات رہی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں معید یوسف نے کہا کہ وائٹ ہاؤس نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سے
ملاقات میں جنیوا اجلاس کے بعد ہونے والی پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ عالمی و علاقائی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا اور اس دوران پاک امریکا دوطرفہ تعاون برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔وائٹ ہاؤس کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تشدد میں کمی اور تنازع کے سیاسی حل پرگفتگو ہوئی۔
[…] سیاسی خلاء اور عدم استحکام سے جو خلا پیدا ہو گا وہ دہشت گرد تنظیموں کے لیے فائدہ مند ہوگا، ڈاکٹر معید یوسف […]
[…] افغان عوام کی انسانی امداد سیاست سے بالاتر ہونی چاہیے،ڈاکٹر معید یوسف […]