بلوچستان کے نوجوانوں کے لیئے آئی ٹی کے شعبہ میں روزگار کے مواقع پیدا کیے جائینگے، امین الحق

0 15

کوئٹہ (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی اور بے روز گاری کو مد نظر رکھ کر آئی ٹی کے شعبے میں یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائینگے اس سلسلے میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک سو طلباء کو آئی ٹی کے حوالے سے انٹرن شپ دیی جائیگی ،وزیر اعظم عمران خان کے

وژن کے مطابق کمزور اور ماضی میں ترقی سے رہ جانے والے علاقوں کو ہر سیکٹر میں ترقی دی جائیگی۔ وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے یہ بات کوئٹہ میں الٹرا سافٹ سافٹویئر ٹیکنالوجی پارک کے دورے کے موقع پر کہی۔اس موقع پر ادارے کے ڈائریکٹر محمد آصف نے بلوچستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے وفاقی وزیر کو بریفننگ دی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا،بریفنگ کے شرکا ء کووفاقی وزیر سید امین الحق نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی احساس محرومی کو دیکھ کر زندگی کے ہر شعبے میں ترقی دینا چاہ رہی ہے اور بہت سے ترقیاتی پروجیکٹس پر کام کا آغاز کر دیاگیا ہے ،بلوچستان ترقی کریگا تو ملک آگے جائیگا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.