آزاد کشمیر کے انتخابات میں وزیراعظم کے وژن کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے،علی امین خان گنڈاپور

0 21

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں وزیراعظم عمران خان کے وژن کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور ایل او سی کے دونوں اطراف رہنے والے غیور اور بہادر کشمیریوںنے عمران خان کو اپنا سفیر اور حقیقی رہنمامان لیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایل اے 16 میں کامیابی سے تحریک

انصاف آزاد کشمیر میں اور مضبوط ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن آزاد کشمیر اور سیالکوٹ میں اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے دھاندلی کا رونا رو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ 2023 کے انتخابات میں تحریک انصاف سندھ سمیت پورے پاکستان میں کامیاب ہو گی اور یہ ہی وجہ ہے کہ اپوزیشن نے تحریک انصاف کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ابھی سے ہی دھاندلی کا رونا رونا شروع کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر میں عوام کی جانب سے دیے گئے مینڈیٹ کا بھرپور احترام کرتے ہوئے عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے دن رات کام کرے گی، انہوں نے کہا کہ خطے کی محرومیاں ختم کرنے کے لیے آزاد کشمیر کو میگا پیکیج دیا جائے گا اور آزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھی جائے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.