پنجگور پولیس کی ڈکیت گینگ کے خلاف بڑی کارروائی بھاری اسلحہ برآمد

0 19

پنجگور(نامہ نگار) پنجگور پولیس کی ڈکیت گینگ کے خلاف بڑی کارروائی بھاری اسلحہ برامد مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا اعجاز عرف پپو اور سمیر نامی ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس پی پنجگور کیپٹن ریٹائرڈ زوہیب محسن کی سربراہی میں ڈی ایس پی احمد علی اور ایس ایچ او امیر جان، قدیر احمد اور طلال گچکی نے پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ پنجگور کے تسپ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے اعجاز عرف پپو ولد عبدالطیف سکنہ تسپ کے گھروں میں چھاپہ مارے جو کہ ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے پولیس کے مطابق دوران چھاپہ اعجاز عرف پپو نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس جوان زخمی ہوا۔ اور اعجاز کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرکیاگیاجن کے قبضے سے دو عدد رشین کلاشنکوف، جن پہ گرنیڈ لانچر بھی لگا ہوا تھا۔ اور 172 کلاشنکوف کی گولیاں ، 11 عدد 40 ملی میٹر گرنیڈ اور ایک جیمر بھی برآمد ہوا۔ اور ہر دو ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات جن میں پولیس پر جان لیوا حملہ، کارسرکار میں رکاوٹ و مداخلت، دہشت گردی، اسلحہ آرڈیننس اور ایکسپلوسز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔
مزید ایس پی پنجگور نے کہا کہ انشاللہ ہم پنجگور کے علاقے میں چور اور ڈاکوؤں کے خلاف مزید کاروائی کرکے ان کا گھیراؤ تنگ کریں گے اور کسی کو عوام کی جان و مال کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ آخر میں عوام سے درخواست کی کہ خدارا ان ڈاکو اور چوروں کو پکڑنے میں پولیس کا ساتھ دیں تاکہ پنجگور کو امن کا گہوارہ بن سکے انہوں نے کہا کہ اس بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کی وجہ سے شہریوں کا سکون غارت تھا اور یہ متعدد ڈکیتی کی واردتوں میں ملوث ہیں.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.