حکومت عوام پر بجلی کے بل کی صورت میں بم گرارہی ہیں، کاشف حیدری

0 163

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صوبائی رہنماء و بلوچستا ن نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماء کاشف حیدری نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں بجلی کی طویل بندش اور بدترین لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے 14 سے 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے زندگی اجیرن کردی ہے، بجلی نہ ہونے کے باوجود بھاری بل بھیجے جاتے ہیں بجلی نہ ہونے سے بچوں، بزرگوں اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،یہ بات انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن وگردنواح میں بجلی کی بدترین و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیاہے شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں، ہزارہ ٹاؤن میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ بے قابو ہوگئی، شدید گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے،انہوں نے کہاکہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود، بجلی کے بلوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے100 فیصد بل ادائیگی کے باوجود بجلی نہ ملنا زیادتی ہے، شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کا دْہرا عذاب جھیلنا ناممکن ہے انہوں نے کہاکہ لوڈ شیڈنگ کا کوئی وقت اور دورانیہ مقرر نہیں ہے، دن میں 4 سے 5 بار بجلی جاتی ہے، اپنی مرضی سے کبھی آدھا گھنٹہ تو کبھی ایک گھنٹے بجلی بحال کرنے کے بعد دوبارہ بند کردی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت اور ان کی اتحادی جماعتیں عوام پر بجلی کے بل کی صورت میں بم گرا رہی ہیں انہو ں نے حکومت،کیسکو ودیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیکر عوام کو ریلیف فراہم کریں بصورت دیگر مجبور ہو کر سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.