نہری نظام کی تنظیم نو کے لئے جامع فزیبلٹی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

0 106

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پٹ فیڈر کینال سمیت بلوچستان میں کینال سسٹم پر زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم اور چوری روکنے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے نہری نظام کی تنظیم نو کے لئے جامع فزیبلٹی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے منگل کو یہاں پٹ فیڈر کینال اور نہری سسٹم میں قلت آب اور بہتری کے منصوبوں سے متعلق منعقدہ اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نہری نظام آبپاشی کے تحت صوبے میں سیراب ہونے والے علاقوں میں آبی صورتحال سے متعلق ٹھوس اقدامات اٹھائے کی ہدایت کی وزیر اعلی نے کہا کہ کینال سسٹم کی بہتری کیلئے وسیع المدتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ فوری نوعیت کے اقدامات پر بلا تاخیر عمل درآمد کرکے زراعت سے وابستہ افراد کی مشکلات کم کی جائیں ، وزیر اعلی نے کہا کہ زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم اور چوری کی روک کے لئے ٹھوس کارروائی کی جائے اور حق داروں کو ان کا حق دیکر مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، وزیر اعلی نے کینال سسٹم کی تنظیم نو کے لئے جامع فزیبلٹی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی اجلاس میں صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی، مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی، سیکرٹری آبپاشی حافظ عبدالماجد سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.