کوئٹہ  آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ

0 160

کوئٹہ  آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کے لئے اپنا اہم کردار ادا کر یں گے قانون سے کوئی بالا تر نہیں قانون شکن عناصر کے ساتھ سختی اور عوام کے ساتھ مثبت رویہ رکھا جائے جبکہ محرم الحرام کے حوالے سے دی گئی سیکورٹی پلان کے مطابق حکمت عملی کے تحت سیکورٹی پر عملدرآمدکیا جائے یہ بات انہوںنے آج سینٹر ل پولیس آفس میں پولیس کمانڈ کانفرس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی بلوچستان جہانزیب خان جوگیزئی ، ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بی سی محمد اکرم نعیم بھروکا ، ریجنل پولیس آفسیر کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے علاوہ ریجنل پولیس آفیسرخضدار آغا محمد یوسف، ریجنل پولیس آفیسر جعفر آباد محمد شہاب عظیم لہڑی ، ریجنل پولیس آفیسر سبی محمد پرویز چانڈیو، ریجنل پولیس آفیسر مکران منیر احمد راو اور ریجنل پولیس آفیسر ڑوب محمد نثار تنولی کے علاوہ دیگر آفیسران موجود تھے آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ محرم الحرام کے متعلق اعلیٰ سطحی منعقدہ اجلاسوں کی روشنی میں سیکورٹی پلان پر عملدرآمد کر کے سخت سیکورٹی انتظامات کئے جائے انہوں نے کہا کہ تمام ریجن میں داخلی خارجی راستوں کے علاوہ اچانک چیکنگ مسافر خانوں، کرایہ کے مکانات کے علاوہ ہوٹلوں میں رہائش پذیر غیر قانونی اور بغیر کوائف کے رہائش پذیر افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے انہوں نے ہدایت کی مجالس، جلوس کے روٹس اور یوم عاشور کے جلوس سے کے لئے موثر سیکورٹی کی اقدامات کئے جائیں انہوںنے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے قانون کی عملداری کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں قانون شکن عناصر کے سختی اور عوام کے ساتھ مثبت رویہ رکھا جائے انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کے مابین دوستانہ ماحول کو فروغ دینے اور نچلی سطح پر ان کے مسائل کے حل کے لئے پولیس دربار اورکھلی کچہریوں کا انعقا د کیا جائے انہوں نے ہدایات کی ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اوراضلاع کی سطح پر قائم شکایت سیل میں جمع ہونے والی شکایت کی تدارک کے لئے وسائل کو بروکار لایا جائے اور سات دن کے اند ر اند ر شکایت پر اپنی سطح پر داد رسی کر کے رپورٹ سینٹر ل پولیس آفس میںقائم شکایت سیل کوبھجوا ئی جائے انہوں نے کہا کہ پولیس تھانوں اور پولیس لائن کا معائنہ تواتر کے ساتھ کر کے ان کی بہتری کے لئے موجودہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے جبکہ ریجنل ہیڈکوارٹر کے علاوہ اضلاع کی سطح پر ٹریفک کو موجودہ ٹریفک قوانین کے نظام کے مطابق بہتر کیا جائے جبکہ ہائی ویز پر سیکورٹی کے علاوہ حادثات تیز رفتاری کی حوصلہ شکنی کر تے ہوئے خطر ناک حادثات کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم شروع کی جائے۔اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسران کوئٹہ نصیر آباد، ڑوب ، خضدار ، سبی اورمکران نے ریجن اور اضلاع میں امن وامان اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلا ً بریفنگ دی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.