حب پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائیاں ہیروئن، شراب برآمد،تارکین وطن گرفتارکو گرفتار کرلیا گیا
حب پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائیاں ہیروئن، شراب برآمد،تارکین وطن گرفتارکو گرفتار کرلیا گیا ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق خفیہ ذرائع سے کافی مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کی اطلاع ملی جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھاستارہ امتیازملٹری نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کئے۔ دوران چیکنگ بدو ک کے جنرل ایریا میں کھڑی ایک مشکوک گاڑی کی چیکنگ کے دوران خفیہ خانوں میں چھپائی گئی20کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی جبکہ ایک اور کاروائی میں کوسٹل ہائی وے پھور چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ 15بوتلیں شراب برآمد کی اورگوادرپنوان روڈ چیک جیوانی سے 03تارکین وطن گرفتارکیے۔ یہ تمام پاکستانی شہری ہیں اور غیر قانونی طور پربیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 36لاکھ ڈالرزاور پاکستانی576.15ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔