بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن انڈسٹری میں آنے سے قبل ریسٹورینٹس میں گانے گایا کرتی تھیں
بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن انڈسٹری میں آنے سے قبل ریسٹورینٹس میں گانے گایا کرتی تھیں
ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت کی معروف اداکارہ شروتی ہاسن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بالی وڈ میں آنے سے پہلے ریسٹورینٹس میں گانے گایا کرتی تھیں۔حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں شروتی ہاسن نے بتایا کہ میں مشہور ہونے سے پہلے ممبئی کے علاقے
جوہو کے ایک ریسٹورینٹ میں انگریزی گانے گاتی تھی لیکن میرے مداح اس بات سے واقف نہیں ہیں۔اس سے قبل اداکارہ شروتی ہاسن اس بات کا اعتراف کر چکی ہیں کہ وہ اپنے بل خود ادا کرتی ہیں، اس معاملے میں والد یا والدہ ان کی مدد نہیں کرتے۔خیال رہے بالی وڈ کی باصلاحیت اداکارہ شروتی ہاسن نامور بھارتی اداکار اور سیاستدان کمل ہاسن کی بیٹی ہیں۔
[…] دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 3 ہزار کلوگرام ہیروئن سمگلنگ میں […]