جنوبی بلوچستان کی تعمیر و ترقی پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں،وزیراعلیٰ

0 187

کوئٹہ (خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ تعلیم،صحت اور کھیل کے شعبے صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔جس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ رواں مالی سال کے بجٹ میں میعاری تعلیم کے فروغ, تعلیمی اداروں کی بہتری، سہولیات کی فراہمی،انفراسٹریکچر ،ڈیجٹیل لائیبریریز کے قیام ،طلباءکی حوصلہ افزائی اور ذہنی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے متعدد منصوبے رکھے گئے ہیں۔اس کے علاو ¿ہ صوبے کے ہر ضلع میں ایک

جدید بورڈنگ سکول کے قیام ،یونیورسٹیز کے سالانہ گرانٹ میں ریکارڈ اضافہ،تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن سمیت مسنگ سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی کی قیادت میں گورنمنٹ ڈگری کالج عطاءشاد تربت کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے طلباءکے وفد سے ملاقات کے

دوران کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ،وزیراعلیٰ بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری اسفندیار خان،سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن محمد ہاشم غلزئی اور ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہاکہ قوموں کی ترقی اور کامیابی کا راز جدید تعلیم میں پوشیدہ ہے صوبے میں جدید اور معیاری تعلیم کی فراہمی سے طلباءکو مستقبل کے چیلنجوں سے نبردآزما ہونے میں مدد ملے گی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.