ملک بھر میں ڈیموں میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 93 لاکھ ایکڑ فٹ ہے
ملک بھر میں ڈیموں میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 93 لاکھ ایکڑ فٹ ہے
اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملک بھر میں ڈیموں میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 93 لاکھ ایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاو 2 لاکھ 47 ہزار کیوسک، جبکہ تونسہ بیراج پر پانی کی آمد 6 لاکھ 22 ہزار کیوسک ہے۔ انڈس ریور سسٹم اتارٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 47 ہزار کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا ڈیم کے مقام پر پانی کی آمد 38 ہزار کیوسک اور کالا باغ کے مقام پر پانی کا بہاو 3 لاکھ 84 ہزار کیوسک ہے۔ تونسہ بیراج
پر پانی کی آمد 6 لاکھ 22 ہزار، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہا 60 ہزار کیوسک اور گدو بیراج پر پانی کا بہا 4 لاکھ 85 ہزار کیوسک ہے۔ارسا کے مطابق سکھر بیراج سے 5 لاکھ 12 ہزار کیوسک کا ریلا گزار رہا ہے۔ جبکہ کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 53 ہزار کیوسک ہے۔ ملک بھر میں ڈیموں میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 93 لاکھ ایکڑ فٹ ہے۔