دفعہ 144 کی خلاف ورزی،اسد قیصر کی 7 ستمبر تک ضمانت منظور کر لی گئی
دفعہ 144 کی خلاف ورزی،اسد قیصر کی 7 ستمبر تک ضمانت منظور کر لی گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی۔ایڈیشل سیشن جج ظفر اقبال نے بطور ڈیوٹی جج کیس پرسماعت کی۔ عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کی ضمانت منظور کر لی،اسد قیصر کی 5 ہزار مچلکوں کے عوض 7 ستمبر تک ضمانت منظور کی گئی ہے۔عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ خیال رہے کہ گزشہ دنوں اسلام آباد کی مقامی عدالت میں عمران خان کے خلاف بھی دفعہ 144کے تحت تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی
تھانہ آبپارہ کے مقدمہ میں اسلام آباد کچہری سے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی گئی۔عمران خان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئے۔عمران خان اسلام آباد میں ریلی نکالنے کے مقدمے میں ضمانت کے لیے پیش ہوئے۔ سیشن کورٹ نے عمران خان کی ضمانت 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔عمران خان درخواستِ ضمانت 7 ستمبر تک منظور کی گئی۔عدالت نے 7 ستمبر کو پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ اس سے قبل ایک اور مقدمے میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست ضمانت منظور ہوگئی اور انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایک لاکھ کے مچلکوں پر عبوری ضمانت منظور کی،عدالت نے مختصر فیصلے میں انہیں یکم ستمبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا