صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں ،علی اکبر بلوچ

0 313

صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں ،علی اکبر بلوچ

کوئٹہ(خ ن)صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ کی زیر صدارت محکمہ پولیس کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ پولیس محکمہ داخلہ اور محکمہ پی اینڈ ڈی کے نمائندوں کے علاوہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اعلیٰ انجینئرز آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ پولیس میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس کو محکمہ پولیس میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کی رفتار اور معیار سے متعلق آگاہ کیا گیا اس موقع پر صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ

 

متعلقہ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ محکمہ پولیس اور عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے انہوں نے متعلقہ انجینیئرز کو ہدایت کی کہ ایسی اسکیمات جن میں کوئی مشکلات پیش آرہی ہوں انہیں مکمل کرنے کے لیے متعلقہ محکمے سے بھرپور مدد لی جائے اور سیکریٹری آفس کو بھی آگاہ کیا جاے تاکہ ایک مربوط لائحہ عمل کے تحت منصوبہ جات کو مکمل کیا جائے صوبائی سیکریٹری مواصلات نے مزید کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر تسلی بخش کام نہ ہونے کی صورت میں کنٹریکٹرز کے خلاف فوری طور پر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے مو¿ثر اقدامات کئے جائیں کیونکہ موثر اور مضبوط مواصلاتی نظام ہی بلوچستان کی ترقی کا ضامن ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.