کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کاقلعہ سیف اللہ میں ایمبیڈڈ فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ

0 386

کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کاقلعہ سیف اللہ میں ایمبیڈڈ فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ

کوئٹہ (پ ر)کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کاقلعہ سیف اللہ میں ایمبیڈڈ فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمانڈر نے حالیہ سیلاب میں جاں بحق ہونے والے قلعہ سیف اللہ کے سات افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ کمانڈر نے کہا کہ فوری بچاو¿ اور ابتدائی امدادی کوششوں

 

کے بعد اب قلعہ سیف اللہ میں نقصانات کا تخمینہ لگانے اور بعد ازاں بحالی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ کمانڈر نے سیلاب متاثرین کو یقین دلایا کہ ان کی بحالی قومی فریضہ ہے اور اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.