کھیل اور کھلاڑی صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے،اختر حسین لانگو

0 238

کوئٹہ (مہک شاہد) رکن صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو منفی سرگرمﺅں سے بچانے کیلئے کھیلوں کی طرف راغب کرنا انتہائی ضروری ہے، کھیل اور کھلاڑی صحت مند معاشرے کی تشکئل میں اہم کردار ادا کرتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز غیر سرکاری تنظیم ویس بلوچستان اور ہائی کمیشنر برائے مہاجرین کے زیراہتمام اور محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے تعاون سے پہلا آل بلوچستان رفیوجیز اینڈ ہوسٹ فٹبال چیمپئن شپ کے اختتام پر کیا، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مایوسی اور ڈپریشن سے نکالنے کیلئے کھیلوں کی طرف راغب کرنا ضروری ہے اور اس طرح کے ٹورنامنٹ منعقد کرواتے رہنے چاہیے تاکہ نوجوان نسل صحت مند زندگی گزار سکیں انہوں نے کہا کہ فٹبال چیمپئن شپ کے انعقاد پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ہدہ ایکشن کمیٹی کے منتظمئن مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے چیمپئن شپ کو کامیاب بنانے میں بھرپور محنت کی، اس موقع سیکرٹری کھیل محمد اسحاق جمالی، ڈائریکٹر جنرل کھیل د±را بلوچ، ہائی کمیشنر برائے مہاجرین کی فیلڈ آفئسر شائستہ کرن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹویٹیز محمد آصف لانگو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد آصف فاروقی، ویس بلوچستان کے کواڈینیٹر محمد آصف، پروجئکٹ مینجر سمیع اللہ آغا، بلوچستان سپورٹس بورڈ کے سینئر کوچ منظور کرد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ مصطفی اچکزئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس کامران خورشئد، ہدہ ایکشن کمیٹی کے عہدیداران مونیر مینگل، محمد عمر و دیگر سمیت تماشائﺅں کی کثئر تعداد گراو¿نڈ میں موجود تھی، قبل ازیں ایوب سپورٹس کمپلئکس کے فٹبال گراو¿نڈ میں ہزاہ سٹار فٹبال کلب اور سرخاب فٹبال کلب پشین کے مابئن شاندار فائنل میچ کھیلا گیا سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہزاہ سٹار فٹبال کلب نے سرخاب فٹبال کلب پشین کو ایک گول کے مقابلے تین گول سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کیا، میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں کو میڈلز پہناءاور چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ تین لاکھ نقد انعام جبکہ رنراپ ٹیم کو ٹرافی کی ساتھ ڈیڑھ لاکھ نقد انعام دیا گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.