قومی اسمبلی ذیلی کمیٹی تعلیم کا تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر شدید تشویش کا اظہار

0 91

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے تعلیم نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلئے وزارت داخلہ، وزارت انسداد منشیات اور وزارت صحت سے تجاویز طلب کر لیں۔کمیٹی نے اقلیتوں کو ہائیر ایجوکیشن تک رسائی اور حیدرآباد انسٹیٹیوٹ فار ٹیکنیکل اینڈ مینجمنٹ سائنسز بل منظور کر لئے۔

طلباءیونینز کی بحالی سے متعلق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اسٹوڈنٹ یونینز کے متعلق پالیسی کافیصلہ وفاقی کابینہ میں ہو گا، پاکستان میں جس قسم کی اسٹوڈنٹ یونینز تھیں ایسی دنیا میں کہیں نہیں، کراچی یونیورسٹی میں ایک خاص جماعت کے کارکن اسٹوڈنٹ یونینز کے نام پر مار دھاڑ کرتے تھے،یونیورسٹی وائس چانسلرز کے اجلاس میں اسٹوڈنٹ یونینز کے متعلق بات چیت ہونی چاہئے۔بدھ کو ذیلی کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس کنوینر صداقت عباسی کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی ) میں ہوا۔اجلاس میں کمیٹی ارکان کے علاوہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود،وزارت قانون،ہائر ایجوکیشن کمیشن و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں اسٹوڈنٹ یونینز کی بحالی کا معاملہ زیر غور آیا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اسٹوڈنٹ یونینز کے متعلق پالیسی فیصلہ وفاقی کابینہ میں ہو گا، پاکستان میں جس قسم کی اسٹوڈنٹ یونینز تھیں ایسی دنیا میں کہیں نہیں، اسٹوڈنٹ یونینز کے متعلق جو بھی فیصلہ ک وفاقی کابینہ میں ہو گا اس کو قومی اسمبلی میں لیکر جائیں گے،بچوں کو تعلیم کے ساتھ دوسری صحت افزا سرگرمیوں کی آسانیاں دینی ہے، کراچی یونیورسٹی میں ایک خاص جماعت کے کارکن اسٹوڈنٹ یونینز کے نام پر مار دھاڑ کرتے تھے،یونیورسٹی وائس چانسلرز کے اجلاس میں اسٹوڈنٹ یونینز کے متعلق بات چیت ہونی چاہئے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.