ایف بی آرنے جو ناروا اور غیر قانونی ٹیکسز تاجر برادری پہ لگائے ہیں انکو فوری طور پر اس کو ختم کیے جائیں،عارف محمد کاکڑ

1 189

اسلام اباد(محمد حنیف کاکڑ راحت زئی) صدارتی آرڈنینس پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس کے خلاف اسلام اباد میں ایف۔بی۔ار کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں پاکستان کے تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے تاجر برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جس میں انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ, آل پاکستان انجمن تاجران کے جنرل سکریٹری نعیم میر، مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم خان کاکڑ ، انجمن تاجران مسلم باغ کے صدر محمد عارف خان کاکڑ اور تاجر برادری سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگ شریک ہوئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران مسلم باغ کے صدر محمد عارف خان کاکڑ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کرتے کہا کہ FBR نے جو ناروا اور غیر قانونی ٹیکسز تاجر برادری پہ لگائے ہیں انکو فوری طور پر اس کو ختم کیے جائیں۔ کیونکہ تاجر برادری پہلے سے اپنے تمام ٹیکسیز جمع کر رہے ہیں۔ نئے ٹیکسیز کا مقصد تاجر برادری کا استحصال کرنا ہے۔ جس کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ تو اسکا یہ مقصد نہیں کہ اس کو سہار دینے کیلئے تاجر برداری کو ہدف بنایا جائے جو خود مہنگائی کے اس مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ عارف خان کاکڑ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز ٹیکسیز کی نفاذ کی بجائے حکومت کرپشن کے خاتمے, احتساب کا ٹھوس نظام اور اراکین اسمبلی پر غیر ضروری اخراجات کو کنٹرول کرنے کیلیے اقدامات اٹھائیں۔ اس سے ہمارے معیشت کو سکھ کا سانس مل جائیگا۔ اور ہماری معاشی ابتری خوشحالی کی شاہراہ پر چل پڑے گی۔
ایک اور موقع پر انجمن تاجران مسلم باغ کے صدر محمد عارف کاکڑ نے کہا کہ تحصیل مسلم باغ ضلع قلعہ سیف اللہ جو کہ ٹیکس فری زون قرار دیا گیا ہے ، لہذا کوئی بھی دکاندار تحصیل مسلم باغ اور ضلع قلعہ سیف اللہ میں بجلی کے کنکشن لگانا چاہتا ہے تو FBR والے ان کو کہتے ہیں کہ آپ FBR کی پرچی دکھاؤ ۔ اور غیر قانونی ٹیکس کی مد میں دھمکیاں دینے پر بھی اتر آتے ہیں۔
انجمن تاجران کے صدر مسلم باغ محمد عارف خان کاکڑ نے ایف بی آر والوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا مسلم باغ اور قلعہ سیف اللہ کے دکانداران یا انجمن برادری غیر قانونی ٹیکسیز کسی صورت جمع نہیں کرینگے۔ اور ایف بی ار والے بھی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے لوگوں سے ٹیکسز جمع کروائیں۔
کل اسلام اباد میں انجمن تاجران پاکستان اور ایف بی آر کے درمیان ٹیکسیز کے خاتمے کے حوالے مذاکرات ناکام ہوگئے لہذا انجمن تاجران پاکستان نے 19 اکتوبر کو فیض آباد چوک اسلام اباد میں دھرنا دیا جائے گا۔ اور جب تک ایف بی آر کی جانب سےانجمن تاجران برادری پر لگائے گئے ناروا ناجائز اور غیر قانونی ٹیکسیز کے خاتمے کا اعلان نہیں ہوتا۔ تب تک دھرنا جاری رہے گا اور تمام پاکستان کی مرکزی شاہراہیں بند کئے جائینگے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ایف بی آر نے مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں کتنے ٹیکس وصول کیے؟ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.