کرپشن کی ہوشربا داستانیں

0 311

الیاس محمد حسین
ایک اور پنڈورابکس کھلنے والاہے باخبرلوگ خبردارکررہے ہیں کہ یہ کرپشن کی ہوشربا داستانوںپر مشتمل ہوگا جس سے ہیروکہلانے والے زیرو بھی ہوسکتے ہیں کیونکہ زیر وزبرہونا کوئی انہونی بات نہیںعمران خان کی حکومت ماضی کے حکمرانوں کے پیش پڑی ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت نے ماضی کے میگا پراجیکٹس میں ہونے والی کرپشن کی نئے سرے کی تحقیقات کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیاہے جس سے بہت سے چہرے بے نقاب ہونے کی قوی امید ہے اسی کے تناظرمیں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لئے تمام علاقوں کو یکساں ترقی دینا ہو گی۔ 70سال میں جن علاقوں کو ترقی سے محروم رکھا گیا انہیں اوپر لے کر آنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ 2013 میں بنائی جانے والی موٹر ویز کی لاگت آج سے 20کروڑ روپے فی کلومیٹر زیادہ تھی ہم نے ایف آئی اے کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ ایسے منصوبوں کی تحقیقات کرکے قوم کے سامنے ایسی تمام تفصیلات لائے سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن ملک کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے۔ سوچیں پچھلی حکومت نے کتنا پیسہ بنایا۔ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے۔ وسائل کے باوجود دنیا میں غریب ممالک کی غربت کی بنیادی وجہ یہی کرپشن ہے۔ کرپشن نہ ہوتی تو ملک خوشحال ہوتا۔ وزیراعظم ا?فس کے میڈیا کے مطابق وہ بلوچستان میں جھل جھاﺅ۔بیلہ شاہراہ کی بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے وزیرا عظم عمرا ن خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے دورمیں بننے والی سڑکوں کی نسبت ہم20 کروڑ روپے کم لاگت میں سڑکیں بنارہے ہیں، سابق دور میں سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کی تحقیقات ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو پورا مینڈیٹ دیا ہے کہ وہ سابق دور میں تعمیر ہونے والی مہنگی سڑکوں کی تحقیقات کرکے حقائق قوم کے سامنے لائے اور قومی سرمائے کے ضیاع کے ذمہ داروں کا تعین کرے۔ وزیراعظم نے کہا جو حکومتیں اپنی مدت اور انتخابات کو مد نظر رکھتی ہیں وہ بلوچستان کی ترقی میں دلچسپی لینے کی بجائے جہاں سیاسی فائدہ زیادہ ہو وہاں ترقی کے لئے اقدامات اٹھاتی رہیں، اسی لئے بلوچستان پیچھے رہ گیا۔ بلوچستان میں پسماندگی کے ذمہ دار یہاں کے سیاستدان بھی ہیں جن کی سوچ محض اپنے حلقے کی ترقی اور الیکشن جیتنے کی تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ احساس پروگرام میں سندھ میں ہماری حکومت نہ ہونے کے باوجود 34 فیصد حصہ سندھ کو دیا کیونکہ وہاں غربت کی شرح زیادہ ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ جب اپنا سکورکارڈ دکھائیں تو اس میں سب سے زیادہ ترقی بلوچستان میں ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ این ایچ اے کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ میں 2013 میں بننے والی سڑکوں کی فی کلومیٹر لاگت بہت زیادہ تھی خاص طور پر آج جب روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قیمت اور مہنگائی کو مدنظر رکھا جائے تو2013 میں اتنی زیادہ لاگت ہونا ظلم ہے۔ اس سے کتنا پیسہ بنایا گیا، اس کی تحقیقات کرکے قوم کے سامنے لائیں گے۔ اس میں کسی ثبوت کی بھی ضرورت نہیں۔ قوم کو کرپشن سے ہونے والے نقصان سے آگاہ ہوناچاہیے۔ اس رقم سے کتنے اور منصوبے مکمل کئے جا سکتے تھے جس سے پسماندگی کا خاتمہ ممکن تھا وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ ملک میں ہمیشہ فری اینڈ فیئر الیکشن کی ضرورت رہی ہے۔ شفاف الیکشن ضروری ہیں۔ ہم نے پوری دنیا کے بہترین اقدامات کا جائزہ لے لیا ہے۔ قانونی اصلاحات کو اب ہر صورت مکمل کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ غریب کے ساتھ جرم ہو جائے تو وہ سمجھتا ہے اسے انصاف نہیں ملے گا۔FIR کے اندراج سے تفتیش تک نئی اصلاحات متعارف کروانا ہوں گی ایک طرف وزیرِ اعظم کی ماضی کی حکومتوںپر گولہ باری ہے تو دوسری طرف سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس نے قوم کو ہلاکررکھ دیا ہے عدالت ِ عظمیٰ نے کہا ہے کہ خیبر پی کے میں کرپشن اتنی زیادہ ہے کہ عوام کو کچھ ڈلیور نہیں ہو سکتا۔ سپریم کورٹ نے زلزلہ زدہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں سے متعلق ایرا کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے تمام منصوبوں کے تصویری شواہد طلب کر لئے۔ سپریم کورٹ میں KPK کے زلزلہ زدہ علاقوں میں سکولوں کی عدم تعمیر پر ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربرا ہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ قیام سے لیکر اب تک ایرا کیا کر رہا ہے؟۔ 2005 سے اب تک 540 سکول کیوں نہیں بن سکے؟۔ ایرا کو ملنے والا پیسہ کہاں خرچ ہوا؟۔ ایرا کی رپورٹ صرف آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، زلزلہ متاثرین کی مدد تو قوم نے کی تھی ایرا نے کیا کیا؟۔ لوگوں نے تو حج کا پیسہ بھی زلزلہ متاثرین کو دیدیا تھا۔ ایرا کو ملنے والے 205 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟۔ آج تک سکول کھلے آسمان تلے کیوں چل رہے ہیں؟۔ زلزلہ متاثرہ علاقوں کو تو دو سال میں دوبارہ بن جانا چاہیے تھا، بین الاقوامی امداد بھی آئی، لوگوں نے بھی پیسہ دیا اور حکومت نے بھی۔ متاثرہ علاقوں میں تو مثالی ترقی ہونی چاہیے تھی۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا سکول اب بن رہے ہیں 16 سال بچے کیا کرتے رہے؟۔ کتنے بچے سکول نہ ہونے کی وجہ سے بھاگ گئے ہونگے۔ جیسی عمارتیں بن رہی ہیں چھ ماہ میں گر جائیں گی۔ بچوں اور اساتذہ کی زندگیاں خطرے میں لگ رہی ہیں۔ خیبر پی کے میں کرپشن اتنی زیادہ ہے کہ عوام کو کچھ ڈلیور نہیں ہو سکتا۔ دوران سماعت ترقیاتی کام کرنے والے ٹھیکیداروں سے بھتہ مانگنے کا انکشاف بھی ہوا۔ جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا دہشتگرد ٹھیکیداروں سے بھتہ مانگ رہے اور دھمکیاں بھی دے رہے ہیں، کئی ٹھیکیدار بنوں اور ڈی آئی خان میں کام چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔
اگر حالات کا بغور جائزہ لیا جائے تو احساس ہوگا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے سرکاری دفاتر میں کوئی بھی کام لئے دئےے بغیرہونا ناممکن ہے جس بھی ادارے کو کھنگالیں اربوںکھربوںکی کرپشن منہ چرارہی ہوتی ہے اس بناءپرپاکستان پرمافیازکا ہولڈ ہے جب تک حکومت کرپشن کے خاتمہ کے لئے بے رحم احتساب اور بلا امتیازایکشن نہیں لے گی کچھ بہترنہیں ہوگا اور آئے روز کرپشن کی ہوشربا داستانیں ہمارے قومی وقارکو مجروح کرتی رہیں گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.