موٹروے پولیس سیکٹر اوتھل اور لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کے درمیان مفاہمتی یاداشت
اوتھل : (نماٸندہ صحافت کوٸٹہ )موٹروے پولیس سیکٹر اوتھل اور لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کے درمیان مفاہمتی یاداشت
مورخہ 30 ستمبر SSP موٹروے پولیس سیکٹر اوتھل اجمل خان کھوسو نے روڈ سیفٹی انچارج حامد حسن جعفر کے ہمراہ لسبیلہ یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ سے ملاقات کی۔ دونوں اداروں کے درمیان ایک باہمی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے
مفاہمتی یاداشت کی تقریب وائس چانسلر سیکریٹیریٹ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔ مفاہمتی یاداشت پر وائس چانسلر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ اور ایس ایس پی اجمل خان کھوسو نے دستخط کیے۔ مفاہمتی یاداشت کے مطابق دونوں ادارے مشترکہ ورکشاپس، سیمینارز، روڈ سیفٹی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ انڈرگریجویٹ طلبا کے لیے انٹرن شپ کا بھی اہتمام کریں گے، اس کے علاوہ موٹروے پولیس، لسبیلہ یونیورسٹی کے ، فیکلٹی سٹاف، ڈرائیورز، اور طلبا کو روڈ سیفٹی ٹریننگ دیے گی جس کے لیے یونیورسٹی میں ایک روڈ سیفٹی کلاس روم قائم کیا جائے گا جس میں لسبیلہ کے مقامی لوگ بھی روڈ سیفٹی کی ٹریننگ حاصل کر سکیں گے۔ اس موقع پر رجسٹرار لسبیلہ یونیورسٹی ڈاکٹر احمد نواز کھوسو اور ڈائیریکٹر (ORIC) ڈاکٹر اسلم بزدار بھی موجود تھے