بے گناہوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں‘شمس ابدال اچکزئی

0 237

کوئٹہ(پ ر)پشتونخوامیپ کے علاقا ئی سیکریٹری شمس ابدال اچکزئی نے ضلع کوہلو کے ایک حلوائی کی دکان میں بم دھماکہ کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بے گناہوں انسانوں کا خون بہانے والے انسانیت کے بدترین دشمن ہیںصوبے کے عوام کی تائید و حمایت سے صوبے سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے کےلئے حکومت بلوچستان انتہائی سنجیدہ اور ٹھوس

اقدامات اٹھارہی ہیں صوبے کے امن وامان خراب کرنے اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہے حکومت دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کےلئے تمام وسائل کوبروئے کارلارہی ہیں انہوں نے کوہلو بم دھماکہ میں جان بحق افراد کے خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے جان بحق افراد کےلئے دعا مغفرت کی ہے اور کہا ہے کہ غمزادہ خاندانوں کی غم کی اس گھڑی میں انکی غم میں ہم برابر کے شریک ہے انہوں نے کوہلو بم دھماکہ میں زخمی ہونے والے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.