کراچی ،سمندر میں ڈوب کرطالبعلم جاں بحق

0 35

اٹھارہ سالہ طالب علم وقاص خان کلفٹن کے ساحل پر نہاتے ہوئے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی شیریں جناح کالونی کا رھائشی اور سیکنڈ ائیر کا طالبعلم تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ سے تھا ۔ جاں بحق ہونیوالے نوجوان کے ورثا نے بتایا کہ وقاص اتوار کو شام پانچ بجے سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا ، جس کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دی تاہم کسی ادارے نے ان کی مدد نہیں کی۔ بعد ازاں علاقہ مکین اور برادری کے لوگ موقع پر پہنچے اور احتجاج شروع کیا، جسکے بعد ریسکیو کی ٹیمیں پہنچیں تاہم رات 12 بجے تلاش بند کردی گئی۔ اسکے بعد علاقہ مکینوں اور برادری کے لوگوں نے ریسکیو (1122) کی مدد سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب تقریباً تین بجے وقاص کی لاش برآمد کر لی ۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.