معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے
اسلامی اسکالر مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے، ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت کی خصوصی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔تفصیلات کہ مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام کے سربراہ رانا مشہود نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ ڈاکٹر ذاکر کا استقبال کرنے والوں میں وزارت مذہبی امور کہ حکام بھی شامل تھے، ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ایئرپورٹ سے سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد روانہ کیا گیا۔ڈاکٹر ذاکر لاہور کراچی، اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے،
اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے، ایئرپورٹ پر موجود مسافروں نے بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خیرمقدم کیا۔جاری شیڈول کہ مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک پانچ سے چھ اکتوبر کو کراچی، بارہ سے 13 اکتوبر لاہور جب کہ 19 اور بیس اکتوبر کو اسلام آباد میں لوگوں سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے عالمی شہریت یافتہ مبلغِ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یوٹیوبر کہ حالیہ پوڈ کاسٹ میں کہا تھا کے وہ اگر چاہتے تو انڈیا سے نکل کر ملائیشیا جانے کے بجائے پاکستان میں بھی مستقل رہائش اختیار کرسکتے تھے مگر انھوں نے بعض وجوہات کی بنیاد پر ایسا نہیں کیا۔انھوں نے بتایا کے (2019) میں جب اس بات کا یقین ہوگیا کے اب انڈیا جانے کا کوئی امکان نہیں تو انھوں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تاہم کورونا کی وبا کہ باعث ایسا نہ کرسکے۔