عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے اقدامات کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا،سرفراز بگٹی

0 40

کوئٹہ، 30 ستمبر۔ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے جن چیلنجز کا سامنا ہے اس سے نبرد آزما ہونے کیلئے وسیع المدتی منصوبہ بندی کی جاررہی ہے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بحیثیت وفاقی وزیر خارجہ 2022 کے سیلاب متاثرین کی مدد و بحالی کے لئے جو عالمی گرانٹ پاکستان لائی اس سے سندھ و بلوچستان میں متاثرین کی دیرپا بحالی و معاونت ممکن ہوئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں سیلاب متاثرین میں امدادی چیکس کی تقسیم کی تقریب سے اپنے خطاب میں کیا تقریب کے مہمان خاص پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تھے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی میر اعجاز جھکرانی ، صابر بلوچ، صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی، میر علی حسن زہری ، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی، ڈپٹی اسپیکر محترمہ غزالہ گولہ، صوبائی وزراء، مشیر، پارلیمانی سیکرٹریز اراکین اسمبلی اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ذاتی دلچسپی سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی منصوبوں کے لئے عالمی اداروں سے جو بحالی قرضے حاصل ہوئے وہ گرانٹ کی شکل میں بلوچستان کو دئیے گئے ، 400 ملین ڈالر کا یہ منصوبہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے قابل عمل بنایا گیا، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے امور کو وفاق میں بہتر طور پیش کرنے اور اصولی موقف اپنانے پر چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی میں بلوچستان کی ترقی کے لئے قابل عمل منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا اور عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے اقدامات کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.