ترکی ایران اور روس کی جانب سے شامی آئینی کمیٹی کا خیرمقدم
جنیوا: ترکی ،ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے شامی آئینی کمیٹی کی تشکیل کا خیرمقدم کیا ہے،یہ کمیٹی گزشتہ روز تشکیل دے دی گئی ہے،ترکی کے وزیر خارجہ میولوٹ کاوس سوگلو نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ کمیٹی کی تشکیل سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ شامی تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے،تینوں وزرائے خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ چین کی علاقائی خودمختاری کا احترام کیا جائے گا۔ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کردیا جائیگا۔انہوں نے انسانی حقوق کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا کوکہا کہ ایسا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ شامی مہاجرین اور اپنے علاقوں سے بے دخل کیے گئے افراد واپس آسکیں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تینوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے شام سے تفصیلی بات چیت کی ہے۔ اور اس میں شامی آئینی کمیٹی کے بارے میں خاص طور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ شامی بحران کا خاتمہ ان کی ترجیح ہے اور وہ اس کا سیاسی حل تلاش کرنے کیلئے کمیٹی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔