فلم فیئرمڈل ایسٹ ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کر کے انتہائی خوشی ہوئی ‘ ماہرہ خان
فلم فیئرمڈل ایسٹ ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کر کے انتہائی خوشی ہوئی ‘ ماہرہ خان
لاہور( ویب ڈیسک) ناموراداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ دبئی میں منعقدہ فلم فیئرمڈل ایسٹ ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کر کے انتہائی خوشی ہوئی ہے ،تقریب میںمایا علی، سجل علی،عائشہ عمر، فیصل قریشی، اعجاز اسلم، شہریارمنور سمیت دیگر نے شرکت کی اور سب نے خوب انجوائے کیا ۔ ایک انٹرویو میںماہرہ خان نے بتایا کہ ایوارڈزتقریب میں بالی ووڈ سے کاجول، اروشی
روتیلا، مانوشی چھلر، سنی لیون اور نورا فتحی سمیت کئی معروف چہروں نے شرکت کی اورخوبصورت پرفارمنس بھی دی ۔انہوںنے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ بیرون ملک منعقدہ اس سطح کی تقریب میں پاکستان اداکاروںکوان کے فن کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازاگیا ۔ انہوںنے بتایا کہ تقریب میں میرے سمیت سجل علی، احد رضا میر، مایا علی کو ایوارڈز دئیے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ تقریب میں کل 40 کیٹیگریز میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔