نو منتخب وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے روشن مستقبل کی اُمید ہیں،صادق سنجرانی
اسلام آباد چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے میر عبدالقدوس بزنجو کو وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے روشن مستقبل کی اُمید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا اہم کردار ادا کر یں گے اور ماضی میں بھی میر عبدالقدوس بزنجو کی بلوچستان کی عوام کیلئے سیاسی و سماجی خدمات قابل ستائش ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نو منتخب وزیراعلیٰ تمام اراکین صوبائی اسمبلی کو ساتھ لے کر چلیں گے اور باہمی مشاورت و ہم آہنگی سے صوبہ بلوچستان کی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا
[…] آباد (ویب ڈیسک) چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال برصغیر پاک و ہند کے […]