حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں کردار ادا کریں،ڈاکٹر ذیشان نجم خان

1 271

ملتان(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل و مشکلات حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی وقت کی اشد ضرورت ہے۔ عوام کے مسائل میں روز بروز اضافہ حکومت کی ناکامی کا بولتا ثبوت ہے پاکستان اور پاکستانی قوم کو ایک بہترین اور مخلص قیادت کی ضرورت ہے کیونکہ مخلص قیادت کی وجہ سے ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن

ہو سکتا ہے جب تک مخلص قیادت نہیں ہوتی تب تک ملک و قوم کی ترقی ناممکن ہے۔انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بھی غور کی ضرورت ہے اور فسادات کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ فسادات ملک و قوم کی بربادی کا سبب بن سکتے ہے جو ملک اور عوام کیلئے ٹیھک نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہر فرد کو ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تا کہ پاکستان ترقی کر سکے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ،ثناء بلوچ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.