دوست محمدمزاری کی گرفتاری شرمناک عمل ہے،یار محمد رند

0 209

سینئر سیاستدان رکن بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمدمزاری کی گرفتاری شرمناک عمل ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں چوہدری صاحبان سے یہی کہتا ہوں کہ انکے بزرگوں نے کبھی بھی سیاستدانوں کے ساتھ ایسا رویہ اختیار نہیں کیاہے اراکین پنجاب اسمبلی کی جانب سے دوست محمد مزاری کے

ساتھ پہلے اسمبلی اجلاس کے دوران جو نامنساسب رویہ اختیار کیا گیااور اب انکی گرفتاری کے اچھے نتائج برآمد نہیں ہوں گے ان خیالات کااظہار سردار یار محمد رندنے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی گرفتار ی قابل مذمت عمل ہے منتخب ارکان اسمبلی کی ایسی گرفتاریوں سے نفرتوں میں مزید اضافہ ہوگا چوہدری برداران سے پوچھتا ہوں کہ ان کے بزرگوں نے کبھی ایسی روئیے اختیار نہیں کئے ہیں اب بزرگوں کے

رویات کے برخلاف کاررروائیاں کی جارہی ہے جو مسقتبل میں چوہدری بردران سمیت پنجاب حکومت کے لئے نیک شگون ثابت نہیں ہوگی دوست محمد مزاری کا تعلق ایک ایسے گھرانے سے ہے جنہوں نے ملک قوم کی نہ صرف خدمت کی ہے بلکہ قربانیاں بھی دی ہے اس پہلے پنجاب اسمبلی میں دوست محمد مزاری کے ساتھ پیش آنے والا واقعانتہائی شرمناک عمل تھا جس کی ہمارے معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں ہے ا نہوں نے کہ منتخب اراکین اسمبلی کا کہ شیوہ نہیں کہ وہ زیادتی مفادت کی حصول کے لئے اس حد تک گہر جائیں لہذا ہمیں اپنے رویوں کو تبدیل کرنا ہوگا تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونمانہ ہوں اور معاشرے میں مثبت پیغام جاسکے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.