بلوچستان میں پیپلز پارٹی فعال ہورہی ہے، ثناءاللہ زہری
خضدار( نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءسابق وزیرا علیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری سے ان کی رہائشگاہ پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءقبائلی شخصیت وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ اور آغا شکیل احمددرانی کی ملاقات اس موقع پر دیگر پارٹی رہنماءبھی موجو دتھے۔ پارٹی رہنماو¿ں کے مابین تازہ ترین سیاسی وعلاقائی صورتحال پرگفتگو ہوئی۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری کے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ پیپلز پارٹی اس وقت عوام کی
توانا قوت ہے ہماری جماعت ملک کے تمام صوبوں میں یکساں مقبولیت رکھتی اور عوام کی نمائندگی کررہی ہے جس شان و شوکت کے انداز میں شہید وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید وزیراعظم بے نظیر بھٹو ملک کے سپریم لیڈر بنے اور پاکستانی قوم کو پوری دنیاءمیں باوقار قوم کی صورت میں متعارف کرائے آصف علی زرداری صدر مملکت بن کر اٹھارویں ترمیم بلوچستان پیکج سمیت دیگر تاریخ ساز فیصلے کیئے اسی طرح چیئرمین بلاول بھٹو بھی وزارت خارجہ کا منصب سنھبال کر ملک کی وقار کو بلند کررہے ہیں اور وزارت خارجہ آفس کو پوری دنیاءمیں رول ماڈل بنارہے ہیں یہ پیپلز پارٹی کی سیاسی درسگاہ کی مرہونِ منت ہے کہ ماضی سے لیکر اب تک ہمارے پارٹی سربراہان اپنی خدمات سب سے منفر د اوراحسن انداز میں پیش کررہے ہیں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءنواب
ثناءاللہ خان زہری نے عمران خان کے لانگ مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ جب بھی ملک میں معیشت کو سدھارنے کا وقت ہوتاہے بین الاقوامی برادری سے تعلقات استوار ہوجاتے ہیں ایسے موقع پر عمران جتھوں کی صورت میں باہر نکل کرملک کے نظام کو تاراج کرنے کی کوشش کرتے ہیں اب جب ملک گرے لسٹ سے باہر نکل آیا ہے ایسے موقع پر مذید مستقبل کی حکمت عملی اپنانے اور ملک کو خوشحال پاکستان بنانے کی ضرورت ہے تو ایک بار پھر عمران خان باہر نکل کر عوام کو غلط منزل کی جانب لیجانے کی کوشش کررہے ہیں یہ کوئی ملک کیلئے نیک نامی نہیں بلکہ اس سے مذید انتشار کو موقع فراہم ہونے کا امکان ظاہر ہوتا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہاکہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی فعال ہورہی ہے اور بہت سارے قبائلی عمائدین پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ہماری بہتر حکمت اور پارٹی پالیسی کا نتیجہ ہے کہ بلوچستان میں پارٹی کو توقعات سے زیادہ پذیرائی مل رہی ہے پیپلز پارٹی کے رہنماءوڈیر ہ محمد فاروق جاموٹ نے نواب ثناءاللہ خان زہری کی گرانقدر خدمات کی تعریف کی اور پارٹی کو جھالاوان سمیت پورے صوبے میں بڑی پارٹی بنانے کی ان کی کوششوں کو سراہا۔ملاقات کے موقع پر انہوں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی اور پارٹی کے لئے رہنماءو کارکنوں کی محنت و جدوجہد پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔