غیرقانونی غیرملکیوں کی بے دخلی کا منصوبہ عالمی اصولوں کے مطابق ہے، پاکستان

0 129

غیرقانونی غیرملکیوں کی بے دخلی کا منصوبہ عالمی اصولوں کے مطابق ہے، پاکستان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ غیرقانونی غیرملکیوں کی بے دخلی کے مثبت اثرات ہوں گے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کے منصوبہ کا اطلاق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں پر ہوتاہے ، اس منصوبے کے اطلاق میں کسی بھی ملک یا شہریت کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جارہا۔

مولانا طارق جمیل کے بڑے بیٹے نے چھوٹے بھائی کی خودکشی کی تصدیق کردی

 

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے خودمختار قوانین اور بین الاقوامی اصولوں کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے ، پاکستان میں مقیم تمام رجسٹرڈ غیر ملکی اس کے دائرہ کار میں نہیں آتے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ان خراب صورتحال کے شکار افراد کی سیکیورٹی اور تحفظ کا عزم کیے ہوئے ہے ، چالیس سال سے لاکھوں افغان بہن بھائیوں کی میزبانی اسکا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری ترجیحی بنیادوں پر مہاجرین کی صورتحال کو تحفظ فراہم کرنے اور حل کرنے اور پائیدار حل کے لیے مشترکہ کوششیں کرے، پاکستان اس حوالے سے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ کا دوسرا بڑا القدس اسپتال فوری خالی کرنے کی دھمکی

 

واضح رہے کہ یو این ایچ سی آر کی ترجمان نے پاکستان سے غیر ملکی شہریوں’ کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یو این ایچ سی آر کی ترجمان روینہ شامداسانی نے کہا کہ پاکستان کو اس منصوبے کو معطل کرنا چاہیے کیونکہ اس سے ڈیڈلائن گزرنے کے بعد پاکستان میں رہ جانے والے 10 لاکھ سے زائد غیر قانونی مقیم افغان شہری بلاامتیاز متاثر ہوں گے۔

یاد رہے کہ حکومت نے غیر قانونی غیرملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لئے کل 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ ۔اب تک 92,928 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.