باراتیوں کی کشتی دریا میں الٹنے سے 11 افراد ڈوب گئے

0 132

خیرپور: باراتیوں کی کشتی دریا میں الٹنے سے 11 افراد ڈوب گئے

خیرپور میں باراتیوں سے بھری کشتی دریا میں الٹنے سے گیارہ افراد ڈوب گئے، مقامی افراد نے پانچ افراد کو زندہ نکال لیا جب کہ بقیہ کی تلاش جاری ہے۔

انتخابات اپنے وقت پر ہونگے اور شفاف الیکشن یقینی بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر

 

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیرپور نارا کے نواحی علاقے میں واقع گاؤں چمڑ جمال دین شر کے رہائشی اڈوئی پتن سے کشتی پر سوار ہوکر شادی میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ اس دوران دریا نارہ میں کشتی الٹ گئی۔

غیرقانونی غیرملکیوں کی بے دخلی کا منصوبہ عالمی اصولوں کے مطابق ہے، پاکستان

 

پولیس کے مطابق کشتی پر 11 افراد سوار تھے جو کہ رشتے داروں کی شادی کی تقریب میں جارہے تھے، اہل علاقہ نے مقامی افراد کی جانب سے پانچ افراد کو زندہ نکال لیا باقی لوگوں کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق لاپتا افراد میں راجا، بخش علی، دادو معروف، سالک علی اور دیگر شامل ہیں، کشتی میں گنجائش سے زائد افراد سوار ہونے پر یہ واقعہ پیش آیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.